سرگودھا پولیس، 15کلو گرام ہیروئن اور7کلو گرام چرس برآمد

سرگودھا:پولیس کی بڑی کاروائی، لاکھوں روپے مالیت کی 15کلو گرام ہیروئن اور7کلو گرام چرس برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سرگودھا پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی 15کلو گرام ہیروئن اور7کلو گرام چرس برآمد کرلی ہے۔اس سلسلہ میں ایس ڈی پی او سٹی آفس میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے صحافیوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن انسپکٹر مامون علی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد الیاس گوندل، کنسٹیبلان محمد ارشد اور امتیاز خان اور لیڈی کنسٹیبل وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ کارنمبری LEA-5787میں سوار ملزمہ صائمہ نورین زوجہ محمد منیر انور قوم شیخ سکنہ بلاک نمبر9سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمہ کے قبضہ سے 15کلو گرام ہیروئن برآمدکرکے منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کارمتذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ملزمہ خود گاڑی چلا کر علاقہ غیر سے منشیات لاکر مختلف علاقوں میں فروخت کرتی تھی۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ کینٹ سب انسپکٹر اقرار عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ 49ٹیل چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار محمد عثمان ولد محمد اسلم قوم کلیانہ سکنہ چک نمبر43شمالی کو روک کر چیک کرنے پر اسکے قبضہ سے چرس7کلو گرام برآمدکرلی۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات فروشی میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل اپلائیڈ فار علیحدہ قبضہ پولیس میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی ایک مکروہ دھندہ ہے جو کہ ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کررہا ہے پولیس دیگر اداروں کے ساتھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لارہی ہے اس سلسلہ میں میڈیا انتہائی اہم ہے جس کے ذریعہ ہم نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانے کیلئے شعور وآگاہی دے سکتے ہیں۔ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن، ایس ایچ او تھانہ کینٹ اور انکی ٹیم کو اچھی کارکردگی پر شاباش دی اور تعریفی سر ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, June 27, 2020