سرگودھا پولیس کے چھے جوان کرونا سے صحت یاب

سرگودھا:پولیس کے چھ جوان کرونا سے صحت یاب 
سرگودھا:پولیس کے چھ جوان کرونا سے لڑنے میں کامیابی کے بعددوبارہ اپنے فرائض سرانجام دینے ڈیوٹی پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس کے چھ جوان جو کہ دوران ڈیوٹی کرونا کا شکار ہوگئے تھے اور ان کو علاج معالجہ کیلئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا جنکا دوبارہ ٹیسٹ نیگٹیو آیا جس کے بعد ان کو محکمہ صحت کی طرف سے کلیئر قرار دیا گیا جس پر ان جوانوں اسسٹنٹ سب انسپکٹر رحمت اللہ، کنسٹیبلان یاسر ریاض، کامران ظفر، رانا اجمل، طارق فاروق اور ریاض سکندر نے دوبارہ اپنے فرائض منصبی سنبھال لئے۔ انہوں نے دوران قرنطینہ بہترین طبی سہولیات مہیا کرنے پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم ڈی پی او سرگودھا کی زیر قیادت اپنی ڈیوٹی دوبارہ نئے جوش وجذبے سے سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ سرگودھا پولیس کے اس وقت 8جوان کرونا کا شکار ہیں جن کو آئسولیٹ کیا گیا ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, June 3, 2020