سرگودھا پولیس کی پتنگ فروشی کے خلاف کارروائی 22 ملزمان گرفتار

سرگودہا: پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتار22ملزمان سے کیمیکل ڈوریں اورسینکڑوں پتنگیں برآمد 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے  ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر خان نے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد جاوید، محمد اکرم اور محمد اقبال پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ سٹی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان محمد علی ولد یوسف سکنہ بابو محلہ، رحمت رضا ولد فرخت محمود سکنہ 16بلاک، فیاض ولد ریاض سکنہ15 بلاک سے پتنگیں 220عدد، عبدالقیوم ولد محمد اکبر، اظہر اقبال ولد مظہر اقبال سکنائے رحمانپورہ سے پتنگیں 360عدد، وقار ولدیونس سکنہ اقبال کالونی، سمیع اللہ ولد یوسف سکنہ مقام حیات سے پتنگیں 120عدد، حسن جمال، ہمایوں، محمد عثمان پسران بابر، محمد علی ولد تمن سکنائے فرید گارڈن سے پتنگیں 34عدد، محمد ابوبکر، محمد عمر پسران محمد اختر سکنائے مقام حیات سے پتنگیں 50عدد، بلال ارشد ولد ارشد محمود سکنہ مقام حیات سے پتنگیں 30عدد، عبیداللہ ولد محمد اقبال سکنہ جھاوریاں سے پتنگیں 10عدد برآمد کرلی ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے سب انسپکٹر نسیم اللہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزم محمد جمیل ولد محمد امین سکنہ بلاک ڈی سے کیمیکل ڈوریں 50پتنگیں 250عدد برآمد کیں۔ایس ایچ او تھانہ اربن ایریاذیشان اقبال نے سب انسپکٹر گل حمید پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ملزمان حشام مظہر ولد مظہر اقبال سکنہ Aبلاک سے کیمیکل ڈوریں 2 پتنگیں 50عدد، اکرام ولد شیر زمان سکنہ لکڑمنڈی سے کیمیکل ڈوریں 3پتنگیں 48عددبرآمدکیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائینگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, March 2, 2020