سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید14ملزمان گرفتار، ہیروئن، چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے نور محمد سکنہ 129شمالی سے ہیروئن315گرام، تھانہ سٹی پولیس نے آفتاب سکنہ بشیر کالونی سے چرس200گرام، تھانہ بھیرہ پولیس نے ناصر سکنہ خورشید کالونی سے چرس210گرام، محمد حسنین سکنہ خان محمد والا سے پسٹل30بور، داؤد سکنہ چک مبارک سے پسٹل30بور، عرفان سکنہ چک مبارک سے پسٹل30بور، تھانہ اربن ایریا پولیس نے عمران سکنہ بستی عسیائیاں سے شراب150بوتل، آصف عاشق سکنہ کرسچن کالونی سے شراب100بوتل،تھانہ کینٹ پولیس نے جانس مسیح سکنہ 102شمالی سے شراب60بوتل،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے جاوید اقبال سکنہ 92شمالی سے شراب30بوتل،ظفر علی سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، اعجازسکنہ جہاں آباد سے پسٹل30بوراور تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد سلیم سکنہ کلیار ٹاؤن سے پسٹل30بور، جہانزیب سکنہ49شمالی سے پسٹل30بور برآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, March 5, 2020