سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودھا: پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،خاتون سمیت مزید گیارہ ملزمان گرفتار،ہیروئن،چرس، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پھلروان محمد الیاس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز محمد آصف اور حق نواز پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ پھلروان کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان مسماۃ فرناز ولد ابرار سکنہ راولپنڈی سے ہیروئن1028گرام سمیت چرس2530گرام، محمدامیر ولد حیات سکنہ چک7ایم ایل سے بندوق12بور، نوشیر احمد ولد ریاض سکنہ دھوری سے بندوق12بور، فہد ولد طارق سکنہ48شمالی سے پسٹل9ایم ایم اور محسن ولد سرفراز سکنہ تھابل سے پسٹل30بور برآمد کرلیا ہے۔اسی طرح تھانہ لکسیاں پولیس نے محسن ولد نواز سکنہ ٹھیکری سے چرس 1075 گرام، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے منیر احمد سکنہ سلطان پورسے چرس1085گرام،تھانہ میلہ پولیس نے عمران سکنہ کوڑے کوٹ سے چرس420گرام اور تھانہ کینٹ پولیس نے قمر علی سکنہ 49شمالی سے شراب 20 بوتل، عمران محمود سکنہ اسلام پورہ سے شراب10بوتل، جہانزیب سکنہ 49شمالی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, February 28, 2020