سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی جاری

سرگودہا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،مزید13ملزمان گرفتار، پانچ کلو سے زائد چرس، شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر عظمت جوئیہ نے سب انسپکٹر امیرجنان، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ظل حسنین شاہ اور عبدالرزاق پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ صدر کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان اللہ دتہ ولد علی شیر سکنہ چک نمبر95شمالی سے چرس3000گرام اور کلاشنکوف، نعیم احمد ولد ظریف سکنہ چک75جنوبی سے چرس205گرام اور ملزم محمد فضل سکنہ چک75جنوبی سے چرس215گرام برآمد کرلی گئی ہے۔اس طرح تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے غلام عباس سکنہ ٹھٹھی مظلم سے چرس1200گرام،تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد فخر سکنہ چک44شمالی سے چرس450گرام،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے صدر عباس سکنہ ہجن سے چرس300گرام، علی حمزہ سکنہ سالم سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ سلانوالی پولیس نے عبدالمالک سکنہ چک130شمالی سے شراب32لیٹر، امام بخش سکنہ چک126شمالی سے شراب9لیٹر، عزیز احمد سکنہ 48جنوبی سے پسٹل30بور، تھانہ کینٹ پولیس نے سیف الرحمان سکنہ رحمان پورہ سے شراب20بوتل، بابر علی سکنہ بلاک14سرگودھا سے شراب10بوتل اور تھانہ ساہیوال پولیس نے یوسف سکنہ باران سے پسٹل30بوربرآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, January 30, 2020