سرگودھا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،گرفتار دوملزمان سے 24کلو گرام چرس برآمد 
سرگودھا:ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی خصوصی ہدایت پر پولیس منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردار اداکررہی ہے۔ اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے  اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمداشرف اور کنسٹیبل ناصر خان وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ مزدا نمبری JU-4442میں سوار ملزمان نور شاہ ولد عبدالکریم شاہ قوم پٹھان سکنہ محلہ کل خنائی ضلع پشین اور گل بدین ولد نور شاہ قوم پٹھان خانسی ڈاکخانہ خانوزئی تحصیل کاریزات ضلع پشین کے قبضہ سے 24کلو گرام چرس برآمد کرلی۔ ڈی پی او سرگودھا نے منشیات فروشوں کے خلاف اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ ساہیوال اور انکی ٹیم کو نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 18, 2020