سرگودھا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی، گرفتارسات ملزمان سے 514پتنگیں برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ بھلوال سٹی خطیب الرحمن نے سب انسپکٹر محمد اشرف پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اشرف کالونی بھلوال ریڈ کرکے ملزمان عنصر، عارف سکنائے اشرف کالونی کو پتنگیں فروخت کرتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے 300پتنگیں برآمد کیں۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منورپر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکرTNTچوک میں دوران سنیپ چیکنگ کارنمبرLED-1172کو روک کرچیک کرنے پر کارمیں سوار ملزمان محمد علی ولد خالد محمود سکنہ بلاک29سرگودھا، افتخارولد غلام رسول سکنہ بھاگٹانوالہ، بلال شفیق ولد محمد شفیق سکنہ ضیاء کالونی سے 102پتنگیں، حبیب الرحمن ولد دوست محمد سکنہ محمدی کالونی سے 12پتنگیں برآمد ہوئیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اسد اویس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلشاد احمد کے ہمراہ ملزم ذین علی ولد ظفر عباس سکنہ نبی شاہ بالا سے 100پتنگیں برآمد کرلی ہیں۔ گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, April 7, 2020