سرگودھا پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

سرگودھا: پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارملزمان سے2000سے زائدپتنگیں و24کیمیکل ڈوریں برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹر فضل قادر نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقار احمد پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ سرکٹ ہاوس کے قریب ریڈ کرکے ملزم بلال ولد منظور احمد سکنہ بنگلہ نمبر9کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 1500پتنگیں اور 24کیمیکل ڈوریں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی امیر احمد خان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد جاوید پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ کارنمبریLEB-436کو روک کرچیک کیا تو کار سوار ملزم عبدالرحمن ولد عبدالرزاق سکنہ چیمہ کالونی سے 150پتنگیں، محمد افضل ولد اللہ دتہ سکنہ توحید چوک سے 82پتنگیں برآمد کیں جبکہ ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا فاروق حسنات نے سب انسپکٹر منظور احمد اوراسسٹنٹ سب انسپکٹر مظہر حسین پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ TNTچوک میں چیکنگ کے دوران ملزمان بہادر علی ولد عبدالطیف سکنہ محمدی کالونی سے 8پتنگیں 3کیمیکل ڈوریں اور زرکاش، محمد عمران سکنائے رحمان پورہ سے 25پتنگیں اور10کیمیکل ڈوریں برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 8, 2020