سرگودھا پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی

سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی،گرفتار15ملزمان سے کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پرناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے شعیب علی سکنہ سالم سے کلاشنکوف،تھانہ بھیرہ پولیس نے احمد عباس سکنہ 4جنوبی سے رائفل222بور، عامر شہزاد سکنہ 4جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے تصورحسین سکنہ گھگا بلوچاں سے بندوق12بور،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے سکندر حیات سکنہ چک7ایم ایل سے رائفل7ایم ایم، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے وسیم عباس سکنہ دھریمہ سے بندوق12بور، رمضان اکرم سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور، آصف سکنہ دھریمہ سے پسٹل30بور،تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد یوسف سکنہ کامل آباد سے پسٹل30بور، نواز سکنہ طارق آباد سے پسٹل30بور، دانیال سکنہ دودہ سے پسٹل30بور،تھانہ عطا ء شہید پولیس نے عرفان سکنہ آسیانوالہ سے پسٹل30بور، بشارت سکنہ 47جنوبی سے پسٹل30بور،محمد بوٹا سکنہ 48جنوبی سے پسٹل30بوراور تھانہ صدر پولیس نے اللہ دتہ سکنہ چک96شمالی سے بندوق12بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 15, 2020