سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید12ملزمان گرفتار، چرس1.620کلو گرام، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد خان سکنہ58جنوبی سے چرس400گرام، ملازم حسین سکنہ چک59جنوبی سے چالوبھٹی سمیت شراب10لیٹر، تھانہ اربن ایریا پولیس نے ارشاد سکنہ رحمان پورہ سے چرس650گرام،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے ممتاز سکنہ چک163شمالی سے چرس320گرام،تھانہ کینٹ پولیس نے ذیشان حیدر سکنہ مدنی ٹاؤن سے چرس250گرام، جاوید مسیح سکنہ سلطان کالونی سے شراب25لیٹر، تھانہ لکسیاں پولیس نے مختار احمد سکنہ رتہ پورریحان سے رائفل444بور، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے عارف سکنہ کوڑے کوٹ سے پسٹل30بور،عامر سکنہ ماہی وال سے پسٹل30بوراور تھانہ صدر پولیس نے علی اکبر سکنہ سکھیکی سے پسٹل30بور،امتیاز سکنہ حافظ آباد سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, May 19, 2020