سرگودھا پولیس کی منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ کے خلاف کاروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، گرفتار13ملزمان سے ڈیرھ کلوگرام کے قریب چرس،  شراب وناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے عبدالستار سکنہ چک161شمالی سے چرس1.160کلو گرام، تھانہ سٹی پولیس نے عدنان سکنہ مقام حیات سے چرس316گرام، فیصل سکنہ بلاک13سرگودھا سے پسٹل30بور، تھانہ ساجد شہید پولیس نے غلام مرتضی سکنہ ریلوے روڈ سے شراب30لیٹر، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے امیر معاویہ سکنہ 46شمالی سے شراب20لیٹر، تھانہ کینٹ پولیس نے امانت سکنہ چک49شمالی سے شراب40لیٹر،بلال سکنہ 78شمالی سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے نصراللہ سکنہ137جنوبی سے ریوالور32بور،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے سلیم سکنہ ٹھٹھہ نون سے بندوق12بور، ارساز سکنہ ٹھٹھہ نون سے پسٹل30بور، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے علی عباس سکنہ بھلوال سے پسٹل30بور، حمزہ سکنہ بھلوال سے پسٹل30بور اور تھانہ جھال چکیاں پولیس نے بری سلطان سکنہ 66شمالی سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 19, 2020