سرگودھا پولیس کی جرم کے خلاف مسلسل مہم جاری

سرگودھا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گرفتارچھ ملزمان سے چرس1.500کلو گرام، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں و ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدربھلوال پولیس نے محمد عمر ولد محمد نذیر سکنہ چک4جنوبی سے چرس1.100کلو گرام، تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد افضل سکنہ چک110جنوبی سے چرس400گرام، تھانہ لکسیاں پولیس نے عمران سکنہ احمدے والا سے شراب20لیٹر، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے زمان سکنہ تخت ہزارہ سے بندوق12بور، تھانہ پھلروان پولیس نے ریاست علی سکنہ بچہ کلاں سے بندوق12بور اور تھانہ بھیرہ پولیس نے عادل سکنہ بھیرہ سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی و ناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, July 15, 2020