سرگودھا پولیس کی بڑی کاروائی

سرگودھا:پولیس کی بڑی کاروائی،سنگین وارداتوں میں گرفتارگینگز سے 1کروڑ58لاکھ95ہزار 650روپے مالیت کا چھینا ہوا مال برآمد
سرگودھا:پولیس کے مختلف تھانوں نے ڈکیتی، راہزنی اوروہیکل چوری میں ملوث 19گینگز ٹریس کیے اورملوث 69ملزمان کو گرفتارکیا اور ان کے قبضہ سے معصوم شہریوں سے چھینا گیا مال کل مالیتی1کروڑ10لاکھ5ہزار650 روپے برآمد کرلیے اسی طرح چوری شدہ تین کاریں مالیتی30لاکھ روپے اور27موٹرسائیکل مالیتی 18لاکھ90ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے۔ گرفتارگینگز سرگودھا کے مختلف تھانوں میں 86سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے۔علاوہ ازیں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 29کلو گرام سے زائد ہیروئن، 319کلو گرام سے زائد چرس، 52کلو گرام سے زائد افیون اور 4چالوبھٹیوں سمیت3306لیٹر شراب برآمد کرکے 268مقدمات درج کیے گئے جبکہ ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے 412مقدمات درج کرکے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 27کلاشنکوف، 54رائفل،79بندوق12بور، 3ریوالور32بور،254 پسٹل30بور، 2کاربین، 2خنجراور3270گولیاں /کارتوس برآمد کرکے گرفتارتمام ملزمان کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔ اس سلسلہ میں آج ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مدعی مقدمات کو بلوا کر بعدازقانونی کاروائی ان کا چھینا گیا مال ان کے حوالے کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھینا گیامال برآمد کرنا پولیس کے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے لوگوں کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے اور ان کا لوٹا ہوا مال واپس دلانے کیلئے سرگودھا پولیس ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔مجرم چاہے کتنا ہی چالاک کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ لوگوں نے سرگودھا پولیس کی اس کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا پولیس کی یہ کاروائی مثالی ہے۔ ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے اس عزم اعادہ کیا کہ آئندہ بھی ہم اپنے اولین فرض لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اپنی دن رات محنت جاری رکھیں گے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, June 11, 2020