سرگودھا پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی جاری

سرگودھا:پولیس کی اشتہاریوں کے خلاف کاروائی، مختلف وارداتوں میں مطلوب مزیدسات اشتہاری وعدالتی گرفتار 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اقبال عرف بالی ولد محمد رمضان قوم مسلم شیخ سکنہ اوپی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح دیگرچوری اور فراڈ جیسی وارداتوں میں مطلوب اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے محمد بلال حسن ولد شوکت علی سکنہ چک40شمالی، تھانہ پھلروان پولیس نے تنویر احمد ولد محمد بخش سکنہ ولسن پور چبہ پرانا، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے محمد بدر ولد منظور احمد سکنہ فیصل آباد اور قربان علی ولد سائیں عبدالحمید سکنہ بلاک25 سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے محمد اشرف ولد غلام محمد سکنہ بلاک12سرگودھا اور تھانہ بھیرہ پولیس نے گلزار احمد ولد عمر حیات سکنہ ڈھل کو گرفتارکرکے انکے خلاف حسب ضابطہ قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, April 24, 2020