سرگودھا پولیس کا منشیات فروشی و ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون جاری

سرگودہا:پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ گرفتار13 ملزمان سے ہیروئن1560گرام،چرس1675گرام، شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ اربن ایریا پولیس نے حسن ایوب سکنہ عزیز بھٹی ٹاؤن سے ہیروئن1560گرام، تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے احسن اعجاز سکنہ پرانا بھلوال سے چرس1375گرام، تھانہ سٹی پولیس نے آفتاب احمدسکنہ بلاک28سرگودھا سے چرس300گرام، تھانہ میلہ پولیس نے عثمان گلزارسکنہ بھابڑہ سے شراب3بوتل، ناصر علی سکنہ بھابڑہ سے شراب3بوتل، اکرام سکنہ سیالکوٹ سے شراب3بوتل، عرفان سکنہ منڈی بہاوالدین سے شراب3بوتل، انور سکنہ بھابڑہ سے شراب3بوتل، تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عادل نصیر سکنہ چک8شمالی سے رائفل8ایم ایم،ارسلان سکنہ بھلوال سے رائفل12بور، تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے نیاز سکنہ کچے والا سے پسٹل30بور، فضل داد سکنہ مڈھ رانجھا سے پسٹل30بوراور تھانہ جھاوریاں پولیس نے شعیب حسن سکنہ کوٹ عباس سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Thursday, January 23, 2020