سرگودھا پولیس کا منشیات فروشی و نا جائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

سرگودہا: پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، مزید15ملزمان گرفتار۔ تین کلو گرام سے زائد چرس، چالوبھٹی سمیت شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ بھلوال صدر پولیس نے عطرسلطان سکنہ چک15شمالی سے چرس1190گرام، راجہ باسط سکنہ 2شمالی سے رائفل444بور، تھانہ صدر پولیس نے حسن شیر سکنہ85جنوبی سے چرس750گرام، فیض محمد سکنہ 33شمالی سے چرس515گرام، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد عمران سکنہ 129شمالی سے چرس1150گرام، فضل الہی سکنہ121جنوبی سے چالوبھٹی سمیت دیسی شراب200لیٹر، تھانہ پھلروان پولیس نے بشیر احمد سکنہ تھابل سے کلاشنکوف، عمران سکنہ6ایم ایل سے پسٹل30بور، تھانہ بھیرہ پولیس نے وقاص سکنہ بھیرہ سے کلاشنکوف، توقیر احمد سکنہ گلوالا سے بندوق12بور،تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے فضل داد سکنہ مڈھ رانجھا سے بندوق12بور، مدثر عباس سکنہ محبوب کالونی پسٹل30بور،نیاز احمدسکنہ کچے والا سے پسٹل30بور، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے فضل خان سکنہ67شمالی سے بندوق12بوراور تھانہ ساہیوال پولیس نے ارسلان سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, January 27, 2020