سرگودھا پولیس کا منشیات فروشی و نا جائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری

سرگودہا:پولیس کامنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ مزید 16ملزمان گرفتار، چھ کلو گرام سے زائد چرس وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ کوٹ مومن انسپکٹر قیصر عباس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز منظوراحمد، مقبول احمد اور وقار احمد پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عابد ولد غلام محمد سکنہ لعل شیخ للیانی سے چرس1100گرام،سرفراز ولد لیاقت سکنہ 87جنوبی سے چرس960گرام، سیف اللہ ولد غلام قادر سکنہ 67جنوبی سے پسٹل30بور،صفدر ولد محمد یار سکنہ ہجن سے پسٹل30بورجبکہ دیگر تھانہ جات میں تھانہ ساہیوال پولیس نے محمد قاسم ولد غلام شبیر عرف بھورا سکنہ محلہ جنڈوالا ساہیوال سے چرس2200گرام،تھانہ پھلروان پولیس نے غلام ضیاء سکنہ بھیرہ سے چرس1100گرام، عبدالرزاق سکنہ بھیرہ سے بندوق12بور، نعیم صفدر سکنہ پنڈی رواں سے بندوق12بور،تھانہ سلانوالی پولیس نے طارق علی سکنہ اسلام نگرسے چرس700گرام،تھانہ بھیرہ پولیس نے عنایت اللہ سکنہ چک مبارک سے بندوق12بور، تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے نعمان سکنہ80جنوبی سے پسٹل30بور،عاقب سکنہ آسیاں والا سے پسٹل30بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے ریاض سکنہ طالب والا سے پسٹل30بور،تھانہ کینٹ پولیس نے فیاض سکنہ چنیوٹ سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے مبشر سکنہ سیالکوٹ سے پسٹل30بوراور تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے عامر سہیل سکنہ للیانی سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, February 8, 2020