سرگودھا پولیس کا اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن

سرگودھا:پولیس کا اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن، راہزنی کے مقدمہ سمیت مزید10ملزمان گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار کی ہدایت پراشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدرانسپکٹر افتخار احمد نے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اسد عباس ولد محمد حیات سکنہ عاقل شاہ جبکہ تھانہ سٹی بھلوال پولیس نے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب امیر حمزہ ولد فیض احمد سکنہ71جنوبی، تھانہ ایس ٹاؤن پولیس نے پرویز اقبال ولد باطی سکنہ چک نمبر01جنوبی کو گرفتارکرلیا ہے۔ اسی طرح عدالتی مفروران کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ پھلروان پولیس نے محمد ریاض ولد علی محمد، قمر عباس ولد محمد ریاض سکنائے چک نمبر13شمالی، محمد سرفراز ولد منیر احمد، محمد افضل ولد شیر محمد، سرفراز ولد محمد اسلم، ثاقب عباس ولد فیض اللہ سکنائے سدھووال اور تھانہ لکسیاں پولیس نے بلال ولد شہباز سکنہ دودہ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

 
Saturday, April 18, 2020