سرگودھا پولیس نے مختصر عرصے میں آٹھ اندھے قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا

سرگودھا:پولیس نے مختصر عرصے میں آٹھ اندھے قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔
سرگودھا: ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے کسی انسان کے قتل سے نہ صرف اس کا خاندان والے متاثر ہوتے ہیں بلکہ علاقہ میں بھی خوف کی فضا پیدا ہوتی ہے صورت حال اس وقت مزید گمبھیر ہوجاتی ہے جب قاتل اور قتل کی وجہ نامعلوم ہو۔ سرگودھا پولیس کے مختلف علاقوں میں مختلف اوقات میں آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا اور ثبوت مٹانے کی کوشش کیگئی لیکن ملزم جتنا بھی چالاک ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا ملک امتیاز محمود نے چھ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو اندھے قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرنے پر تعریفی اسناد تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے موجودہ صورت حال میں لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے ساتھ ساتھ اندھے قتل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتارکرنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے ایس ایچ اوزتھانہ صدر بھلوال، میلہ، پھلروان، کوٹ مومن، سیٹلائٹ ٹاؤن،شاہ پورصدر اور تفتیشی افسران سب انسپکٹرز محمد اشرف، احمد شیر، مشتاق احمد، احمد یار، محمد اسلم اور عابد حسین میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, June 15, 2020