سرگودھا پولیس لائن میں محرر تربیتی کورس کا انعقاد

سرگودہا:ذکاء اللہ شہید پولیس لائن میں محررکورس کا انعقاد
سرگودہا:ذکاء اللہ شہیدپولیس لائن سرگودھا میں محرر کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن بھر سے پولیس ملازمان نے شرکت کی۔ اس کورس کا مقصد تھانوں میں تعینات محرران کو تھانہ کا ریکارڈ مرتب کرنے اور اس سلسلہ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر ظل حسنین شاہ نے شرکاء کو تھانہ کے رجسٹرمرتب کرنے جبکہ انچارج کرائم سین یونٹ ناصر محمود نے جدید ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر سے متعلق آگاہی دی۔ کورس کا دورانیہ پندرہ دن ہے جس میں کامیاب ہونے والے ملازمان کو آئندہ تھانہ جات میں بطور محرر/نائب محرر تعینات کیاجائیگا۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 13, 2020