سرگودھا پولیس اپنوں کو ملانے میں پیش پیش

سرگودھا پولیس اپنوں کو ملانے میں پیش پیش ہے 
 سرگودھا سوشل میڈیا پر راولپنڈی کے ہاسپٹل میں بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں  سرگودھا کے علاقہ شاہین آباد سے تعلق رکھنے والا ایک بزرگ بشیر احمد دوران سفر ایکسیڈنٹ کی وجہ سے ہاسپٹل میں پہنچ گیا اور جس کا کوئی اتا پتا نہ چل رہا تھا وہاں کسی شخص نے اس بزرگ کی ویڈیو بنا کر وائرل کردی ۔  جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے  اس کے لواحقین کی تلاش شروع کر دی اور ایس ایچ او تھانہ سلانوالی کو اس کام پر مامور کیا  جنہوں نے نہ صرف اس بزرگ کے لواحقین کو  تلاش کیا بلکہ  ان کو اپنے والد سے ملوانے کھانے کے لئے ضروری انتظامات بھی کیے یے عوام الناس کو چاہیے کہ اپنے بزرگوں اور کا خیال رکھیں ان کو اکیلا کہیں جانے نہ دیں ۔ تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ترجمان سرگودھا پولیس

Sunday, September 13, 2020