سرگودھا پولیس افسران کاجمعتہ المبارک کے روز مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری

سرگودھا:پولیس افسران کاجمعتہ المبارک کے روز مساجد میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پر سرگودہا پولیس کے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ کی مساجد میں جاکر عوامی مسائل جاننے اور انکے حل کے لیے فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہر سطح پر دادرسی کی جاسکے۔اس موقع پر ڈی پی او عمارہ اطہر نے کہا کہ مسجد ایک بہترین کمیونٹی سنٹر ہے جہاں پر لوگ عبادت کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے مسائل سے آگاہی حاصل کرتے ہیں سرگودھا پولیس مساجد کے اندر جاکرعوام الناس کے مسائل جاننے اور انکے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں پیش پیش ہے ہر جمعتہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد مساجد میں آتی ہے جہاں پر پولیس کو ان سے گھل ملنے اور مسائل جاننے کا موقع ملتا ہے۔ اس سے نہ صرف اجتماعی مسائل سے آگاہی حاصل ہوتی ہے بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کیلئے مدد ملتی ہے۔ ضلع بھر کی32 مساجد کے اندر جاکر متعلقہ ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, February 7, 2020