سرگودھا سٹی سرکل موٹرسائکل چور گرفتار 54 موٹرسائکل 1 رکشہ نقدی برامد

سرگودھا: سٹی سرکل سے موٹرسائیکل چوری کرنے والےملزمان گرفتار،لاکھوں روپے مالیت کے 54موٹرسائیکل، ایک رکشہ اور نقدی برآمد۔
سرگودھا:سٹی ایریا میں موٹرسائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے ڈی پی او عمارہ اطہر کی خصوصی ہدایت پر اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ کی زیر نگرانی سٹی سرکل کے ایس ایچ اوز کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے معصوم شہریوں کے موٹرسائیکل چوری کرنے والے گینگز کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے 54موٹرسائیکل ایک رکشہ اور نقد رقم برآمد کرلی ہے۔برآمدشدہ موٹرسائیکلوں میں سے تھانہ ساجد شہید کے 12، تھانہ سٹی کے 8، تھانہ کینٹ کے13، تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن کے 8،تھانہ فیکٹری ایریا کے 3موٹرسائیکل اور ایک رکشہ جبکہ تھانہ اربن ایریا کے 10موٹرسائیکل شامل ہیں۔ اس سلسلہ میں اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ نے تھانہ کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سرگودھا پولیس اپنی اس ذمہ داری سے پوری طرح آگاہ ہے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مزید گینگز کی گرفتاری پر کام جاری ہے سرگودھا سٹی ایریا کو کرائم فری بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر برآمد ہونے والے موٹرسائیکل بعدازقانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کردیئے گئے ہیں۔ (ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, January 31, 2020