سرگودھا تھانہ اربن ایریا منشیات فروش ملزمہ گرفتار 1450 گرام چرس برامد

سرگودہا:تھانہ اربن ایریا پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزمہ یاسمین سے 1450گرام چرس برآمد
سرگودہا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ اربن ایریا ذیشان اقبال نے سب انسپکٹر ناصر علی شاہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد منور پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ رحمان پورہ میں ریڈ کرکے مسماۃ یاسمین زوجہ عبدالحمید قوم ڈوگر سکنہ ظفر کالونی کومنشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ملزمہ کے قبضہ سے1450گرام چرس اور وٹک رقم مبلغ1750روپے برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتارملزمہ کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ اربن ایریا میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, February 6, 2020