سابقہ ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

سرگودھا:سابقہ ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا 
سرگودھا:سابقہ ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی طرف سے جامع مسجد ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں پولیس کے افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے کہا کہ مرحوم ایک نہایت ایماندار، ملخص اور ملنسارآفیسر تھے انہوں نے اپنی شاندار سروس کے دوران انتہائی محنت اور لگن سے فرائض سرانجام دیئے، ان کی محکمانہ خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم راجہ بشارت سال2013 / 2014میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فرائض تعینات رہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Sunday, July 19, 2020