سابقہ ایس پی انویسٹی سرگودھا امتیاز محمود کو یادگاری شیلڈ

ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا ملک محمد امتیاز محمود کو ضلع سرگودھا سے ٹرانسفر ہونے پر ان کی محکمانہ خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔ 
  ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا ملک محمد امتیاز محمود کے ضلع سرگودھا سے ضلع گوجرانوالہ ٹرانسفر ہونے پرریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آر آئی بی نجیب الرحمن بگوی اور ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے ان کی محکمانہ خدمات کے اعزاز میں یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی نئی پوسٹنگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔  
  ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے کہا کہ ملک محمد امتیاز محمود محکمہ پولیس میں ایک قابل اور فرض شناس پولیس افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران ہمیشہ میرٹ کو ترجیح دی۔ضلع سرگودھا میں فروری2019میں بطور ایس پی انوسٹی گیشن تعینات ہوئے۔سرگودھا پولیس ان کی محکمانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ایس پی انوسٹی گیشن ملک محمد امتیاز محمود نے کہا کہ جو عزت مجھے آر پی او سرگودھا،ڈی پی او سرگودھا اور ایس ایس پی آر آئی بی نے دی ہے یہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا سید محمد عباس بھی موجود تھے۔                                                          
پبلک ریلیشنز آفیسر 
دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Saturday, July 25, 2020