زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کا نامعلوم ملزم اٹھائیس گھنٹے کے اندر گرفتار

سرگودھا: پولیس کی بروقت کاروائی، زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچے کا نامعلوم ملزم اٹھائیس گھنٹے کے اندر گرفتار
سرگودھا: کمسن عباس علی کو نامعلوم ملزم نے اغوا کر کے زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش ویرانے میں پھینک دی تھی۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوسرگودھا فیصل گلزار موقع پر پہنچ گئے اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل اے ایس پی احمد شاہ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کو ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیاجس پر ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاون انسپکٹر مامون علی اور ان کی ٹیم نے جدید وروائتی طریقہ تفتیش اپناتے ہوئے اٹھائیس گھنٹوں کے اندرملزم چن ماہی  عرف دلاور ولد غلام رسول کو گرفتار کر لیا جس نے معصوم عباس علی کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے مقتول کا پوسٹمارٹم کرایا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کو مقدمہ میرٹ پر یکسو کرکے چالان بروقت داخل عدالت کروانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ اپنے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے دیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, May 18, 2020