ریسکیو15ایمرجنسی سروس ہے صرف انتہائی ضرورت کے وقت استعمال کیا جائے

سرگودھا:ریسکیو15ایمرجنسی سروس ہے جسکوصرف انتہائی ضرورت کے وقت استعمال کیا جائے ۔ ڈی پی او عمارہ اطہر 
سرگودہا: ریسکیو15کے قیام سے پولیس کی کارکردگی کو جانچنے میں آسانی ہوئی ہے اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل کی بروقت نشاندہی بھی ہوتی ہے ضروت اس بات کی ہے کہ یہ ایک ایمرجنسی سروس ہے جسکو صرف انتہائی ضرورت کے وقت استعمال کیا جائے تاکہ ضرورت مند اشخاص کی بروقت پولیس کے ذریعے مدد کی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ریسکیو15کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے انچارج ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم صفدر اقبال نے اپنی کرونا سے آگاہی مہم کے بارہ میں بریفنگ دی اور پولیس رسپانس میں مزید بہتری لانے کیلئے تجاویز پیش کیں جبکہ انچارج پکار15سنٹر الائزڈ سسٹم محمد مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مارچ2020کے دوران ٹوٹل59ہزار 9سو 66کالز موصول ہوئیں جن میں سے 36ہزار 3سو 32کالز بوگس تھیں جبکہ 8ہزار 7سو 56کالز درست تھیں جنکو ان کی نوعیت کے مطابق پولیس سروس فراہم کی گئی جبکہ پولیس رسپانس میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, April 4, 2020