ریسکیو 15 عوامی سروس ہے بے جا کالوں سے پرہیز کیا جائے

سرگودھا:ریسکیو15ایک عوامی سروس ہے بے جا کالوں سے پرہیز کیا جائے۔ ڈی پی او عمارہ اطہر 
سرگودہا:ریسکیو15کا قیام عوام کی خدمت اور سروس ڈیلوری کو مزید بہتر بنانے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا اس سے نہ صرف لوگوں کو پولیس تک رسائی میں آسانی ہوئی ہے بلکہ پولیس کو بھی ان مسائل سے متعلق انفارمیشن بروقت ملتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس عوامی سروس کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کیلئے بوگس کالوں کے ذریعے انگیج نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر نے ریسکیو15کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انچارج  پکار سنٹر15 مدثر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ فروری2020کے دوران ٹوٹل43962کالز موصول ہوئیں جن میں سے 28694کالز بوگس تھیں  جبکہ6426کالز درست تھیں جنکو ان کی نوعیت کے مطابق پولیس سروس فراہم کی گئی جبکہ پولیس رسپانس میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے انچارج ڈیجیٹل ٹریکنگ سسٹم صفدر اقبال کو پولیس رسپانس ٹائم میں مزید بہتری لانے کیلئے ضرورت اقدامات کی ہدایت کی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, March 4, 2020