ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر کا ضلع بھکر کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر نے ضلع بھکر کے دورہ کے دوران گورنمنٹ کامرس کالج بھکر میں قائم قرنطینہ سنٹر کا وزٹ کیا۔ڈی پی او بھکر نے تمام حفاظتی انتظامات سے متعلق آر پی او سرگودھا کو بریفنگ دی۔ بعد ازیں آر پی او سرگودھا نے ڈی پی او آفس بھکر میں پولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کی اور کہا کہ ضلع بھر میں دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ کے حوالے سے حکومت پنجاب کی طرف سے تفویض کردہ ذمہ داریوں کو احسن طریقہ سے سر انجام دیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع بھکر میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے اوروبائی مرض کرونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا مشاہدہ کرنے کیلئے آر پی او سرگودہا افضال احمد کوثر نے بھکر کا دورہ کیا۔ ڈی پی او بھکر فیصل گلزار نے آرپی او سرگودہا کا استقبال کیا اور بھکر سٹی میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹر بمقام گورنمنٹ کامرس کالج بھکرکا دورہ کروایا۔ اس دوران آر پی او سرگودہا نے وہاں پر حفاظتی نقطہ نظر سے ٹھہرائے گئے افراد سے بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔ ڈی پی او بھکر اور ایس ڈی پی او صدر بھکر کی طرف سے قرنطینہ سنٹر پر سیکیورٹی انتظامات و دیگر اقدامات کے حوالے سے آر پی او سرگودہا کو بریف کیا گیا۔
بعدازاں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے میٹنگ ہال ڈی پی او آفس میں پولیس افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ڈی پی او بھکر، تمام سرکلز کے ایس ڈی پی او ز، ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ، پی ایچ پی و ٹریفک پولیس شریک ہوئے۔دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے نفاظ، لاک ڈاؤن کی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق آرپی او سرگودہا کو بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر آر پی او سرگودھا نے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایا ت پر پنجاب پولیس اپنی تفویض شدہ ذمہ داریوں کو دی گئی ہدایات کے مطابق سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔عوام الناس کو احساس دلاتے ہوئے خبردار کیا جائے کہ صحت عامہ کیلئے وہ پولیس، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔اپنے اور عزیز و اقارب کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ پولیس ڈیپارٹمنٹ بھی کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کر رہا ہے۔انشاء اللہ ہم بطور قوم مل کر اس موذی وباء کو شکست دینگے۔
 
            پبلک ریلیشنز آفیسر
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Monday, April 6, 2020