ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر کاضلع میانوالی کا دورہ

ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا افضال احمد کوثر کاضلع میانوالی کا دورہ، دفعہ144ضابطہ فوجداری کے نفاظ کے حوالے سے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ڈی پی او آفس میانوالی میں پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی اور آخر میں تھانہ صدر میانوالی کا باقاعدہ ملاحظہ کیا۔
ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع بھکر کا دورہ کرنے کے بعد ضلع میانوالی کا وزٹ کیا۔ آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈی پی او میانوالی حسن اسد علوی کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں کا دفعہ144کے نفاظ کے حوالے سے دورہ کیا۔ مختلف بازاروں اور پولیس ناکوں کو چیک کیا۔
 ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا افضال احمد کوثر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی کے ہمراہ ڈی پی او آفس میانوالی میں ضلع ہذا کے جملہ ایس ڈی پی اوز کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی پی اومیانوالی نے ضلع کے کرائم اورحالیہ دفعہ 144 کے نفاذ، لاک ڈاؤن کی صورتحال اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق بریف کیا۔ آر پی او سرگودھا نے دوران میٹنگ تمام تھانوں کے زیرتفتیش مقدمات، کارکردگی بابت گرفتاری مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران چیک کی اور تمام ایس ڈی پی اوز کو زیر تفتیش سنگین مقدمات اور درخواستوں کوجلد از جلد یکسو کرنے اور منشیات فروشوں، جواء کے اڈوں، شادی بیاہ پر فائرنگ / ہوائی فائرنگ اور پتنگ بازی کے خلاف بلاامتیازکاروائیاں کرنے اور گشت کو موثر بنانے کا حکم دیا۔ 
اس موقع پرآر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت کی جانب سے دی گئی ہدایا ت پر پنجاب پولیس اپنی ذمہ داریوں کومکمل جانفشانی سے سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے۔ دفعہ 144 کے نفاظ اور لاک ڈاؤن کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی کیمونٹی کو اپنے ساتھ شامل کریں۔قرنطینہ سنٹرز اور تبلیغی مراکز پر مامور افسران وجوان مکمل حفاظتی کٹس اور سامان کے ساتھ ڈیوٹی سرانجام دیں۔ اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
آخر میں آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے تھانہ صدرمیانوالی کا وزٹ کیا۔ تھانہ کا ریکارڈ،آن لائن ریکارڈ،ڈس انفیکشن روم، حوالات کی صفائی چیک کی اوروہاں پر افسران وتعینات عملہ کو تاکید کی کہ عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل جلد میرٹ پر حل کریں۔ 
         پبلک ریلیشنز آفیسر 
   دفتر ریجنل پولیس آفیسرسرگودھا
Monday, April 6, 2020