رمضان المبارک میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے-ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:رمضان المبارک میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:رمضان المبارک کے دوران مساجد میں جہاں نمازیوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے وہیں پربازاروں میں رش بھی بڑھ جاتا ہے۔ کرونا کے سلسلہ میں حکومتی احکامات اور محکمہ صحت کی ہدایت پر عمل درآمد کے ساتھ سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے میں بھر پور توجہ دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز کیساتھ رمضان المبارک کی سیکیورٹی کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں موجود صورت حال کے پیش نظر تجاویز کو زیر غور لایا گیا اور سیکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں جملہ ایس ڈی پی اوز اور انچارج سیکیورٹی نے شرکت کی۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

 
Wednesday, April 22, 2020