راہزنی کے مقدمہ میں گرفتارملزم سے اسلحہ برآمد

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کی کاروائی،راہزنی کے مقدمہ میں گرفتارملزم سے اسلحہ برآمد
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرسنگین وارداتوں میں مطلوب ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور صدر علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ندیم اقبال وغیرہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے راہزنی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نور محمد ولد فتح محمد سکنہ جھال چکیاں کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم نے یکم جون2020کو اپنے دیگر دوساتھیوں کے ساتھ ملکر شیر گڑھ ساہیوال کے رہائشی عمران ضیاء سے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اورانکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف ملزم کو گرفتارکیا بلکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بور بھی برآمد کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 13, 2020