دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم

سرگودھا:ڈی پی او فیصل گلزار کی ہدایت پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا۔
سرگودھا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پردھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف آگاہی مہم کے تحت واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے مقامی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ملکر خوشاب روڈ پر دھواں چھوڑتی گاڑی پیدا کرے بیماری کے عنوان کے تحت واک کی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک کاشف محمود نے کہا کہ ہمیں اپنی گاڑیوں کی ضروری دیکھ بھال کا خیال رکھنا چاہیے گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں انسانی زندگی کیلئے انتہائی مضر ہے جو پھیپھڑوں اوردیگر کئی سانس کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ پہلے مرحلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, July 11, 2020