دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا:تھانہ مڈھ رانجھاپولیس کی کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا حسنین علی طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے تھانہ کوٹ مومن پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد اکرم ولد غلام محمد قوم کھوکھر سکنہ اودیاں سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتاراشتہاری مجرم نے فروری2015میں رشتہ کے تنازعہ پر اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر چاووال کے رہائشی محمد افضل اور مسرت بی بی فائرنگ کرکے ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیکئے روپوش ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ مڈھ رانجھا اور انکی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرکے تھانہ کوٹ مومن پولیس کے حوالے کر دیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, September 19, 2020