دوہرے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا

سرگودھا دوہرے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار نے نوٹس لے لیا
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن ملک امتیاز محمود اے ایس پی بھلوال ماہم خان  پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے
موبائل کرائم سین اور ٹیکنیکل یونٹ بھی موقع پر پہنچ گئے
 مقتولین ذیشان اور عمران کی ڈیڈ باڈیز برائے پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی اظہر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیاگیا
ملزمان میاں مختار وغیرہ نے تھانہ میانی کے علاقہ میں مقتولین کو مچھلی کے شکار سے واپسی پر گھات لگا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
فریقین کی قبل ازیں آپس میں دیرینہ دشمنی چل رہی ہے
 ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, June 30, 2020