دوہرے قتل کا معاملہ ڈی پی او سرگودھا کا فوری نوٹس

سرگودھا ۔  تھانہ بھلوال صدر دوہرے قتل کا معاملہ ڈی پی او فیصل گلزار کا  نوٹس فوری قانونی کاروائی کا حکم
ایس ڈی پی او بھلوال سے وقوعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب
نواحی علاقہ نبی شاہ بالا میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ کرکے چچا بھتیجا کو قتل  جبکہ ایک خاتون کو زخمی کردیا گیا ۔ 
مقتولین سید نئیر عباس اور سید سبطین جبکہ زخمی خاتون کا نام عاصمہ بی بی ہے ۔ 
ملزمان معظم شاہ ، عرفان شاہ اور نجم الحسن شاہ نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا
قتل کی وجہ آپس میں  رشتوں کا تنازعہ ہے ۔
زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال پہنچا دیا گیا ہے  ۔
قتل ہونے والے افراد اپنے ڈیرہ پر موجود تھے کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی ۔ 
 دوھرے قتل کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔
ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, July 20, 2020