دوسری شادی کے لالچ میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سرگودہا:دوسری شادی کے لالچ میں اپنی بیوی کو قتل کرنے والا ملزم قانون کے شکنجے میں 
سرگودہا:تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع ملی کہ ممتاز کالونی بلاک نمبر16کی رہائشی مسماۃ خالدہ پروین کو اسکے خاوند نے قتل کر دیا ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی سٹی سرکل احمد شاہ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے۔ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے وقوعہ کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمہ درج کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر مقتولہ کے بھائی خالد محمود کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ملزم جاوید اقبال ولد محمد یعقوب گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا جس کو ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید اور روائتی طریقہ کارتفتیش کو اپناتے ہوئے گرفتارکرلیا گیاہے۔گرفتارملزم نے دوسری شادی کے لالچ میں اپنی بیوی کو چھری کے وارکرکے قتل کردیاتھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 12, 2020