دس محرم الحرام یوم عاشورہ کا سیکیورٹی پلان جاری

سرگودہا: ڈی پی او فیصل گلزارکی  ہدایت پردس محرم الحرام یوم عاشورہ کا سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیاہے 
دس محرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 216 جلوس بر آمد ہوں گے
کیٹگری اے28، کیٹگری بی32جبکہ کیٹگری سی 156جلوس برآمد ہونگے 

ضلع بھر میں دس  محرم الحرام میں228مجالس منعقد کی جارہی ہیں ۔ 
کیٹگری اے15، کیٹگری بی5جبکہ کیٹگری سی کی 208مجالس منعقد ہونگی ۔ 
تمام جلوسوں پر ان کی حساسیت کے پیش نظر ڈیوٹی لگائی گئی ہے 
پولیس کے اور دیگر اداروں کے 4500 افسران و جوان سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے
دیگر یونٹس سے آنے والی نفری کی بھی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

سرگودھا تمام جلوسوں کے روٹس کی سویپنگ کرائی جائے گی،
کیٹگری اے کے تمام جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔
سٹی ایریا میں جلوس ہائے کی ہوائی نگرانی کے لیے ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جائے گا ۔
دس محرم کو موبائل سروس بند رہے گی

سرگودہا: ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کےلیے ٹریفک پلان علیحدہ مرتب کیا گیا ہے ۔
ڈی ایس پی شیخ کاشف مسعود  ٹریفک ڈیوٹی کی نگرانی کریں گے۔ 
تمام جلوس ومجالس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں ۔
سرگودھا پولیس اپنے اولین فرائض کی ادائیگی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, August 29, 2020