جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

سرگودھا:پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، گرفتارگیارہ ملزمان سے شراب وکلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزارکی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کینٹ پولیس نے شہزاد سکنہ سونی پورہ سے شراب15لیٹر، صغیر احمد سکنہ سونی پورہ سے شراب12لیٹر،تھانہ شاہ پورصدر پولیس نے شفقت سکنہ چکیاں سے شراب20لیٹر،تھانہ میانی پولیس نے محمد افضل سکنہ چک سیدا سے شراب20لیٹر، طاہر سکنہ ودھن سے رائفل444بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے محمد آصف سکنہ کوٹ مومن سے کلاشنکوف، علی رضا سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے صفدر سکنہ چک29شمالی سے بندوق12بور، قاسم سکنہ29شمالی سے پسٹل9ایم ایم،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے افضال سکنہ فاطمہ جناح کالونی سے بندوق12بور،تھانہ صدربھلوال پولیس نے توقیر سکنہ ملکوال سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, August 5, 2020