جرائم کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:  اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور جرائم کے تدارک کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا:ایف آئی آر ہر شہری کا بنیادی حق ہے عوام میں اعتماد کو برقراررکھنے اور اس میں بہتری کیلئے اقدامات کریں،لوگوں کے ساتھ انتہائی عزت واحترام سے پیش آئیں،اپنے رویوں میں بہتر تبدیلی لے آئیں اورہر وقت بیدار رہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار نے ضلع بھر کے پولیس افسران سے میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے ہر اچھے عمل کو نمایاں کیا جانا ضروری ہے،پولیس پر ہونے والی تنقید کا اپنے اچھے کردار اور اچھی کارکردگی سے جواب دیں،لوگوں کے ساتھ ملکر جرائم کے خاتمے کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے،خواتین سے زیادتی کی مقدمات کو میرٹ پر بروقت یکسو کریں، امن وامان قائم رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،ٹھیکری پہرہ شروع کیا جائے،گشت کو موثر بنایا جائے،واردات والی جگہوں پر گشت بڑھائی جائے اور ناکہ بندی کی جائے کسی بھی قسم کی شکایت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری توجہ کے حامل عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کیلئے بھرپور کوشیش کی جائیں،موٹرسائیکل چوری پر قابو پانے کیلئے مقامی دکانداروں کے ساتھ ملکر پارکنگ کا انتظام کرایا جائے،اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ ڈی پی او سرگودھا نے تمام ایس ایچ او ز کی کارکردگی کا باری باری جائزہ لیا، تمام زیر تفتیش مقدمات پر غور کیا گیااور کارکردگی مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے تمام ایس ڈی پی اوکو ہدیات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ میں ہونے والے کرائم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور اس کی تفتیش میں پیشرفت کیلئے کوشیش تیز کی جائیں۔میٹنگ میں ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج سی آئی اے سٹاف، انچارج سیکیورٹی اور محرران نے شرکت کی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Friday, September 11, 2020