تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری

سرگودھا:تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیس کا سیکیورٹی پلان جاری ۔کل 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پر سات سو سے زائد سیکیورٹی اہلکار مامور۔ 
سرگودھا: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہورشعیب دستگیر اور ریجنل پولیس آفیسر سرگودہا ریجن سرگودہا افضال احمد کوثرکے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سرگودہافیصل گلزارکی خصوصی ہدایت پر تین روزہ پولیو مہم کے سلسلہ میں سیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا ہے ۔ جس میں ضلع بھر کی 167یونین کونسلز میں پولیو ٹیموں کی حفاظت پرسات سو سے زائد پولیس افسران وملازمان کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پولیس محافظ اسکواڈ اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی گشت کناں رہیں گی علاوہ ازیں تمام ایس ڈی پی اوز اورایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں گے ۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار نے کہاکہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں سے تعاون کریں اور تمام والدین اپنے ایک سال سے پانچ سال کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کو یقینی بنایا جاسکے ۔
(ترجمان سرگودہا پولیس)

Saturday, August 15, 2020