تیز رفتاری اوراوورٹیکنگ حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔ ڈی پی او سرگودھا

سرگودھا:تیز رفتاری اوراوورٹیکنگ حادثات کی بڑی وجہ ہیں۔ ڈی پی او فیصل گلزار 
سرگودھا: سڑک پر ہونے والے حادثات کی وجہ سے شرح اموات میں خطر ناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ان حادثات کی وجہ سے انسانی جان ومال کاشدیدنقصان ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھافیصل گلزار نے ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ ایک بڑی وجہ ہے۔ان حادثات سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ لوگوں کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے۔ ڈی ایس پی ٹریفک سرگودھا شیخ کاشف مسعود کی زیر نگرانی اوور سپیڈ اور ون ویلنگ کے سلسلہ میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس کے تحت انچارج ٹریفک ایجوکیشن یونٹ محمد سجاد نے پنجاب ہائی وے پولیس پٹرولنگ کے ہمراہ سرگودھا کی مختلف شاہراہوں پر عوام کو تیز رفتاری اور اوورٹیکنگ سے متعلق آگاہی دی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Tuesday, September 1, 2020