تھانے آنے والا ہر شہری ہمارے لئے بہت اہم ہے

سرگودھا:تھانے آنے والا ہر شہری ہمارے لئے بہت اہم ہے۔ان سے ادب واحترام سے پیش آئیں۔ڈی پی او فیصل گلزار
سرگودھا: تمام موصول ہونے والی درخواستیں فرنٹ ڈیسک عملہ موصول کریگا اور محرر مداخلت نہیں کریگا۔ شہریوں کو ایس او پی کے تحت سہولیات فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی اوسرگودھافیصل گلزار نے تمام تھانوں میں تعینات فرنٹ ڈیسک سٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تمام سائلین سیدھا فرنٹ ڈیسک پر آئیں گے جہاں پر موجود عملہ ان کی درخواست اور سائلین کے کوائف درج کرنے کا ذمہ دار ہے۔تھانہ کے تمام رجسٹر بھی کمپیوٹرائزڈ ہیں محرر یا نائب محرر اپنے تھانہ کا ریکارڈ POLCOMپر درج کروائے گاآپ کے کام کو چیک کرنے کیلئے خفیہ ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں۔ اپنی نوکری کے ساتھ انصاف کریں کام کے بوجھ کا اثر آپکے رویہ پر نہیں ہونا چاہیے۔ اپنا رویہ مثالی رکھیں آپ کے ہر اچھے کام کی حوصلہ افزائی جبکہ غلطیوں پر سخت سرزنش کی جائیگی۔تمام ریکارڈ بروقت کمپیوٹر ائزڈ کریں کسی بھی طرح کی کوتاہی پرذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
(ترجمان سرگودھا پولیس)

Monday, August 10, 2020