تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتار ملزم سے ہیروئن1510گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ نے سب انسپکٹر یاران گل پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش خورشید احمد ولد وحید احمد سکنہ کوٹ مومن کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ہیروئن1510گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020