تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ کوٹ مومن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 1500گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام نقی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ موضع للیانی میں ریڈ کرکے ملزم کامران ولد ظفر عباس سکنہ للیانی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس1500گرام برآمد کرلی ہے۔ گرفتارملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Wednesday, April 15, 2020