تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی

سرگودھا: تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، گرفتار ملزم سے چرس1360گرام برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن طارق عرفان نے سب انسپکٹر محمد اسلم اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد الیاس پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ ایس ٹاؤن کے علاقہ نواب کالونی میں ریڈ کرکے ملزم محمد یوسف ولد خوشی محمد سکنہ نواب کالونی کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزم کے قبضہ سے چرس1360گرام برآمد ہوئی۔ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Thursday, April 9, 2020