تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی

سرگودھا:تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے دس ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی رقم وموٹرسائیکل برآمد 
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہرکی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن فاروق حسنات نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رفیق پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر51شمالی میں ریڈ کرکے ملزمان آفتاب احمد ولد محمد حسین، کامران ولد آفتاب سکنائے گلستان کالونی، احسان اللہ ولد محمد فیروز،اکرام اللہ ولد عطاء اللہ، غلام فرید ولد محمد افضل سکنائے چک51شمالی، طاہر شہباز ولد محمد بخش سکنہ غنی پارک، شہزاد احمد ولد گلزار احمد، عاقب جاوید ولد جاوید اقبال سکنائے سہیل پارک سرگودھااورحارث ولد بشارت مسیح، ساجد ولد یاسین سکنائے معرکہ آبادکو مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 28200روپے، مختلف اقسام کے سات موٹرسائیکل اور ایک چنگ چی رکشہ بھی برآمد کرکے قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت تھانہ سٹیلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Saturday, March 21, 2020