تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائی 9270 گرام چرس برامد

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، گرفتارپانچ ملزمان سے9270گرام چرس برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہر کی ہدایت پرنیو ائیر نائٹ کے موقع پرمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال انسپکٹر عبدالمجید نے ٹیم کے ہمراہ علاقہ تھانہ ساہیوال کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے پانچ ملزمان کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان میں سے محمد وقاص ولد مقبول حسین سکنہ وجھ ساہیوال سے چرس4150گرام، محمد ہاشم ولد علی احمد سکنہ79شمالی سے چرس1400گرام، صابر حسین ولد منظور حسین سکنہ93شمالی سے چرس1370گرام، نیاز علی ولد محمد رفیق سکنہ چک محمد خان والا سے چرس1200گرام اور محمد اقبال ولد منظور حسین سکنہ وجھ ساہیوال سے چرس1150گرام برآمد ہوئی۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت تھانہ ساہیوال میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

Monday, December 30, 2019